کچھ دوستوں کی خصوصی درخواست پر میں نے اس موضوع پر قلم اٹھانے کا فیصلہ کیا اور ایک مختصر مگر جامع مضمون قلم بند کیا جو آپ سب کی خدمت میں پیش ہےجس میں قران کریم ، احادیث اہل سنت و الجماعت ،تفاسیر شیعہ ، احادیث شیعہ اور جید علماء شیعہ کے اقوال کی روشنی میں ماتم کی حرمت کو ثابت کیا گیا ہے اللہ رب العزت ہم سب کو ہدایت کا راستہ دیکھائے اور اس فعل حرام سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
حرمت ماتم قران کریم کی روشنی میں
میں آپ کے سامنے ماتم کی حرمت سب سے پہلے کتاب اللہ سے ثابت کر وں گا اور ان آیات کی تفسیر بھی انشاءاللہ کتب الشیعہ سے پیش کروں گا۔
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ (153 وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاءٌ وَلَكِنْ لَا تَشْعُرُونَ (154) وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنْفُسِ وَالثَّمَرَاتِ وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ (155) الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ (156) أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ (157)
اے ایمان والو صبر اور نماز سے مدد چاہو ، بےشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے ،اور جو لوگ اللہ کی راہ میں قتل کئے جاتے ہیں ان کو مردہ نہ کہو ،بلکہ وہ زندہ ہیں پر تمہیں شعور نہیں،اور ہم ضرور تم کو کچھ خوف ،بھوک اور تمہارے مال و جان اور پھلوں کی کمی سے آزمائیں گے اور صبر کرنے والوں کو بشارت دیجئے جن کو جب کوئی مصیبت پہنچتی ہے تو وہ کہتے ہیں کے بیشک ہم اللہ ہی کے لئے ہیں اور بے شک ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ کی طرف سے بہ کثرت صلوۃ اور رحمت نازل ہوتی ہیں اور یہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔
سورہ بقرہ آیت نمبر ۱۵۳ تا ۱۵۷
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا وَاتَّقُوا اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (200)
اے ایمان والو صبر کرو اور ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کرو۔
سورہ آل عمران آیت نمبر ۲۰۰
اس آیت مبارکہ سے صبر کرنا لازم آتا ہے اور صبر کرنا ہر مسلمان پر فرض ہو جاتا ہے اور جب کسی امر کو فرض قرار دیا جاتا ہے تو اس کی ضد حرام ہو جاتی ہے اس طرح ماتم کرنا صبر کی ضد ہے جو اس آیت کے تحت حرام قرار پاتا ہے اللہ رب العزت ہمیں اس حرام امر سے محفوظ رکھیں۔
اگلی دلیل حرمت ماتم کی آپ کی خدمت میں کتاب اللہ سے پیش ہے۔
إِنَّ الْإِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوعًا (19) إِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوعًا (20) وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا (21) إِلَّا الْمُصَلِّينَ (22) الَّذِينَ هُمْ عَلَى صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ (23)
بے شک انسان کم حوصلہ پیدا کیا گیا ہے جب اس پر مصیبت آتی ہے تو جزع فزع )بے صبری کا اظہار( کرتا ہے اور جب اس کو نعمت ملتی ہے تو اس کو روک کر رکھنے لگتا ہے مگر وہ لوگ جو نمازی ہیں اپنی نمازوں پر ہمیشگی کرتے ہیں۔
سورہ معارج آیت نمبر ۱۹ تا ۲۳
یہ آیت مبارکہ نفسیات انسانی کی بہترین عکاس ہے کیوں کہ درحقیقت انسان کی فطترت میں ناشکری شامل ہے لیکن مسلمان کو ایک عام انسان پریہ فوقیت حاصل ہے کہ مومن کی خصلت ہے کہ وہ صبر کرتا ہے جب کہ کافر اس کے برخلاف عمل کرتا ہے ایک نماز پڑھنے والے مومن کی شان ماتم کرنا نہیں بلکہ صبر کو اختیار کرنا ہے اسی لئے اس آیت سے ماتم کی حرمت ثابت ہوتی ہے۔
حرمت ماتم پر ایک اور مظبوط دلیل کتاب اللہ سے آپ کی خدمت میں پیش ہے۔
وَاصْبِرْ وَمَا صَبْرُكَ إِلَّا بِاللَّهِ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ
اور آپ صبر کریں اور آپ کو صبر اللہ کی توفیق سے ہی حاصل ہوگا ،اور آپ ان پر غمگین نہ ہوں۔
سورہ نحل آیت نمبر ۱۲۷
شخ ابو جعفر محمد بن طوسی جو کہ ایک جید شیعہ مفسر ہیں اس آیت کی تفسیر میں لکھتے ہیں۔
اس آیت سے مراد ہے آپ شہدائے احد پر غم نہ کریں کیوں کہ اللہ نے انہیں بہت ثواب عطا کیا ہے۔
الكتاب :التبيان في تفسير القرآن
المؤلف :شيخ الطائفة أبي جعفر محمد بن الحسن الطوسي
شخ فضل بن حسن طبرسی جو کہ ایک جید شیعہ مفسر اور محدث ہیں اس آیت کی تفسیر میں لکھتے ہیں۔
اس کے معنی یہ ہیں کہ آپ جنگ احد کے شہداء پر غم نہ کریں کیوں کہ اللہ نے انہیں بہت ثواب اور درجات کی طرف منتقل کر دیا ہے۔
الكتاب : تفسير مجمع البيان
المؤلف : امين الاسلام أبي على الفضل بن الحسن الطبرسي
اس آیت کی یہی تفسیر مشہور شیعہ عالم شیخ فتح اللہ کاشانی نے اپنی معروف تفسیر منہج الصادقین میں نقل کی ہے۔قران کریم کی یہ واضح آیت جس میں شہدا پر غم کرنے سے منع کیا گیا ہےاور اس پر موجود مفسرین شیعہ کی تفاسیر کے حوالے آپ کے سامنے پیش کرنے کے بعد میں چاہوں گا کہ قاری خود اس بات کا فیصلہ کریں کہ کیا شہادت امام حسین پر ماتم کرنا جائز کہا جا سکتا ہے یا نہیں جب کہ قران کریم میں اللہ رب العزت نے شہداء پر ماتم سے خصوصی طور پر منع فرمایا ہے۔
اگلی دلیل حرمت ماتم کی آپ کی خدمت میں کتاب اللہ سے پیش ہے۔
مَا أَصَابَ مِنْ مُصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي أَنْفُسِكُمْ إِلَّا فِي كِتَابٍ مِنْ قَبْلِ أَنْ نَبْرَأَهَا إِنَّ ذَلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ (22) لِكَيْلَا تَأْسَوْا عَلَى مَا فَاتَكُمْ
زمین میں کوئی مصیبت پہنچتی ہے نہ تمہاری جانوں پر مگر ایک کتاب میں )لکھی ہوئی(ہے،اس سے پہلے کہ ہم اس مصیبت کو پیدا کریں ،بےشک یہ اللہ پر بہت ہی آسان ہے یہ اس لئے کہ کوئی چیز تمہارے ہاتھ سے جاتی رہے تو غم نہ کرو اور جو کچھ اللہ نے تمہیں دیا ہے اس پر اترایا نہ کرو
سورہ حدید آیت نمبر ۲۲ تا ۲۳
یہ آیت مبارکہ ہمیں بنیادی عقائد کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے اور تقدیر کے بنیادی عقیدے پر روشنی ڈالتے ہوے ہمیں یہ بات سمجھاتی ہے کہ ہر خیر اور شر کے خالق اللہ رب العزت ہیں اور انسان کے ساتھ جو کچھ اس دار فانی میں وقع پذیر ہونا ہے سب کچھ لوح محفوظ پر تحریر ہے یہ بات سمجھانے کے بعد اللہ رب العزت فرماتے ہیں کہ جو مصیبت آتی ہے وہ منجانب اللہ ہوتی ہے اس پر ہمیں ماتم سے منع اور صبر کی تلقین کی گئی ہے کم از کم ایک مسلمان اس چیز کو بخوبی سمجھ سکتا ہے۔
حرمت ماتم پر کتاب اللہ سے آحری دلیل آپ کی خدمت میں پیش ہے۔
فَأَثَابَكُمْ غَمًّا بِغَمٍّ لِكَيْلَا تَحْزَنُوا عَلَى مَا فَاتَكُمْ وَلَا مَا أَصَابَكُمْ
تو تمہیں غم پر غم دیا کہ جو تمہارے ہاتھ سے چلا گیا اور جو )مصیبت( تمہیں پہونچی ہے اس پر تم غم نہ کرو
سورہ آل عمران آیت نمبر ۱۵۳
اس آیت سے یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہو جاتی ہے کہ کسی مصیبت کے آنے پر یا کوئی تکلیف پہونچنے پر غمگین ہونا یہ ماتم کرنا اللہ رب العزت کی واضح اور کھلی نا فرمانی اور نا شکری کی دلیل ہے۔قران کریم کی واضح آیات کے بعد آپ کی خدمت میں کچھ منتخب احادیث نقل کرنا چاہوں گا۔
حرمت ماتم احادیث مبارکہ کی روشنی میں
اس باب میں بہت سی احادیث ہیں لیکن طوالت کو مد نظررکھتے ہوئے آپ کی خدمت میں چند منتخب احادیث پیش کر رہا ہوں ۔
حَدَّثَنِا ثَابِتُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ح وَعَنْ سُفْيَانَ عَنْ زُبَيْدٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَيْسَ مِنَّا مَنْ ضَرَبَ الْخُدُودَ وَشَقَّ الْجُيُوبَ وَدَعَا بِدَعْوَی الْجَاهِلِيَّةِ
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ جو شخص (غمی و ماتم میں) اپنے رخساروں کو پیٹے اور گریبان پھاڑے اور جاہلیت کے لوگوں کی طرح گفتگو کرے تو وہ ہم میں سے نہیں ہے۔
صحیح بخاری:جلد دوم:حدیث نمبر 738
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ وَإِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَا أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا أَبُو عُمَيْسٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا صَخْرَةَ يَذْکُرُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ وَأَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَی قَالَا أُغْمِيَ عَلَی أَبِي مُوسَی وَأَقْبَلَتْ امْرَأَتُهُ أُمُّ عَبْدِ اللَّهِ تَصِيحُ بِرَنَّةٍ قَالَا ثُمَّ أَفَاقَ قَالَ أَلَمْ تَعْلَمِي وَکَانَ يُحَدِّثُهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَنَا بَرِيئٌ مِمَّنْ حَلَقَ وَسَلَقَ وَخَرَقَ
ابوموسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابوموسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر مرض کی شدت کی وجہ سے غشی طاری ہوگئی تو ان کی اہلیہ ام عبداللہ چلاّ اٹھیں حضرت ابوموسی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو جب افاقہ ہوا تو فرمایا کیا تمہیں معلوم نہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں اس سے بری ہوں جو بطور ماتم بال منڈوائے اور چلاّ کر روئے اور کپڑے پھاڑے۔
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 288
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ وَاللَّفْظُ لَهُ حَدَّثَنَا أَبِي وَمُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ کُلُّهُمْ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اثْنَتَانِ فِي النَّاسِ هُمَا بِهِمْ کُفْرٌ الطَّعْنُ فِي النَّسَبِ وَالنِّيَاحَةُ عَلَی الْمَيِّتِ
ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا لوگوں میں دو چیزیں کفر ہیں نسب میں طعن کرنا اور میت پر نوحہ کرنا۔
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 229
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ ح و حَدَّثَنِي إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ وَاللَّفْظُ لَهُ أَخْبَرَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ حَدَّثَنَا أَبَانُ حَدَّثَنَا يَحْيَی أَنَّ زَيْدًا حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا سَلَّامٍ حَدَّثَهُ أَنَّ أَبَا مَالِکٍ الْأَشْعَرِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَرْبَعٌ فِي أُمَّتِي مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ لَا يَتْرُکُونَهُنَّ الْفَخْرُ فِي الْأَحْسَابِ وَالطَّعْنُ فِي الْأَنْسَابِ وَالْاسْتِسْقَائُ بِالنُّجُومِ وَالنِّيَاحَةُ وَقَالَ النَّائِحَةُ إِذَا لَمْ تَتُبْ قَبْلَ مَوْتِهَا تُقَامُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَعَلَيْهَا سِرْبَالٌ مِنْ قَطِرَانٍ وَدِرْعٌ مِنْ جَرَبٍ
حضرت ابومالک اشعری سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا چار باتیں میری امت میں زمانہ جاہلیت کی ایسی ہیں کہ وہ ان کو نہ چھوڑیں گے۔ اپنے حسب پر فخر اور نسب پر طعن کرنا، ستاروں سے پانی کا طلب کرنا، اور نوحہ کرنا فرمایا نوحہ کرنے والی اگر اپنی موت سے پہلے توبہ نہ کرے تو قیامت کے دن اس حال میں اٹھے گی کہ اس پر گندھک کا کرتا اور زنگ کی چادر ہو گی۔
صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 2154
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخَذَ عَلَی النِّسَائِ حِينَ بَايَعَهُنَّ أَنْ لَا يَنُحْنَ فَقُلْنَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ نِسَائً أَسْعَدْنَنَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ أَفَنُسْعِدُهُنَّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا إِسْعَادَ فِي الْإِسْلَامِ
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس وقت خواتین سے بیعت لی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خواتین سے نوحہ نہ کرنے کا عہد کرایا انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! بعض خواتین نے دور جاہلیت میں ہماری امداد (نوحہ کرنے میں) کی ہے کیا ہم بھی ان کی امداد کریں؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اسلام میں یہ چیز نہیں ہے ۔
سنن نسائی:جلد اول:حدیث نمبر 1855
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ قَالَ حَدَّثَنَا عِيسَی عَنْ الْأَعْمَشِ ح أَنْبَأَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِسْمَعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُرَّةَ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ مِنَّا مَنْ ضَرَبَ الْخُدُودَ وَشَقَّ الْجُيُوبَ وَدَعَا بِدُعَائِ الْجَاهِلِيَّةِ وَاللَّفْظُ لِعَلِيٍّ وَقَالَ الْحَسَنُ بِدَعْوَی
سنن نسائی:جلد اول:حدیث نمبر 1863
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا وہ شخص ہمارے میں سے نہیں ہے جو کہ رخسار پیٹے (یعنی گال پر ہاتھ مار مار کر روئے) اور وہ شخص مسلمان نہیں ہے جو کہ گال پیٹے اور گریبان چاک کرے اور جاہلیت کے زمانہ کی طرح پکارے (یعنی ماتم کرے)
سنن نسائی:جلد اول:حدیث نمبر 1863
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَی بْنَ سَعِيدٍ يَقُولُ سَمِعْتُ نَافِعًا يَقُولُ عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ أَبِي عُبَيْدٍ أَنَّهَا سَمِعَتْ حَفْصَةَ بِنْتَ عُمَرَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ تَحِدُّ عَلَی مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثٍ إِلَّا عَلَی زَوْجٍ فَإِنَّهَا تَحِدُّ عَلَيْهِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا
حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا خداوند قدوس اور قیامت کے روز پر ایمان لانے والی خاتون کے واسطے کسی مردہ پر تین دن سے زیادہ ماتم کرنا جائز نہیں ہے۔لیکن شوہر کے انتقال پر اس کو چار ماہ دس روز تک عدت گزارنا لازم ہے۔
سنن نسائی:جلد دوم:حدیث نمبر 1443
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ عَطِيَّةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّائِحَةَ وَالْمُسْتَمِعَةَ
حضرت ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نوحہ کرنے والی عورت اور نوحہ سننے والی عورت پر لعنت فرمائی ہے۔
سنن ابوداؤد:جلد دوم:حدیث نمبر 1351
اس باب کے تحت میں نے صرف احادیث نقل کرنے پر ہی اکتفا کیا ہے کیوں کہ یہ احادیث اتنی واضح اور آسان فہم ہیں کہ ان میں کسی قسم کی وضاحت کی گنجائش باقی نہیں بچتی اللہ ہمیں سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
حرمت ماتم شیعہ تفاسیر کی روشنی میں
يَأَيهَا النَّبىُّ إِذَا جَاءَك الْمُؤْمِنَت يُبَايِعْنَك عَلى أَن لا يُشرِكْنَ بِاللَّهِ شيْئاً وَ لا يَسرِقْنَ وَ لا يَزْنِينَ وَ لا يَقْتُلْنَ أَوْلَدَهُنَّ وَ لا يَأْتِينَ بِبُهْتَن يَفْترِينَهُ بَينَ أَيْدِيهِنَّ وَ أَرْجُلِهِنَّ وَ لا يَعْصِينَك فى مَعْرُوف فَبَايِعْهُنَّ وَ استَغْفِرْ لهَُنَّ اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
سورۃ ممتحنہ آیت:۱۲
اس آیت مبارکہ کی تفسیر میں جید شیعہ علماء کی تفاسیر سے کچھ حوالہ جات پیش ہیں۔
فقامت ام حكيم ابنة الحارث ابن عبدالمطلب فقالت يا رسول الله ما هذا المعروف الذي امرنا الله به ان لا نعصيك فيه؟ فقال: ان لا تخمشن وجها ولا تلطمن خدا ولا تنتفن شعرا ولا تمزقن جيبا ولا تسودن ثوبا ولا تدعون بالويل والثبور ولا تقيمن عند قبر، فبايعهن رسول الله صلى الله عليه وآله على هذه الشروط،
ام حكيم بنت الحارث ابن عبدالمطلب نے کھڑے ہو کر کہا : یا رسول اللہ وہ کون سی نیکی ہے جس کے متعلق اللہ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم اس میں آپ کی نافرمانی نہ کریں ؟ آپ نے فرمایا اپنے چہرے پر خراشیں نہ ڈالو ، اپنے رخساروں پر ٹھپڑ نہ مارو ،اپنے بال نہ نوچو ، اپنے گریبان نہ پھاڑو ،کالے کپڑے نہ پہنو،ہائے وہ مر گیا ہائے وہ مر گیا نہ چلاواور قبر کے پاس نہ بیٹھو ، پھر رسول اللہ نے ان شرائط پر انکو بیعت کر لیا۔
الكتاب : تفسير القمي
المؤلف : ابي الحسن علي بن ابراهيم القمي
وقال زيد بن أسلم: فيما شرط ألا يعصينه فيه أن لا يلطمن ولا يشققن جيبا ولا يدعون بالويل والثبور، كفعل أهل الجاهلية.
وقال ابن عباس: فيما شرط ألا يعصينه فيه النوح.
زید بن اسلم نے کہا جس چیز میں نافرمانی نہ کرنے کی شرط ہے وہ یہ ہے کہ طمانچہ نہ ماریں ،گریبان نہ پھاڑیں ،ہائے وہ مر گیا ہائے وہ مر گیا نہ چلاوجیسے زمانہ جاہلیت کے اعمال تھے۔
ابن عباس نے کہا جس چیز میں نافرمانی نہ کرنے کی شرط تھی وہ یہ تھی کہ نوحہ نہ کریں۔
الكتاب :التبيان في تفسير القرآن
المؤلف :شيخ الطائفة أبي جعفر محمد بن الحسن الطوسي
و قيل عنى بالمعروف النهي عن النوح و تمزيق الثياب و جز الشعر و شق الجيب و خمش الوجه و الدعاء بالويل
ایک قول یہ ہے کہ نیکی سے مراد ہے کہ نوحہ نہ کریں ، بال نہ نوچیں ،گریبان نہ پھاڑیں ،چہرے پر خراشیں نہ ڈالیں اور ہائے موت نہ پکاریں۔
الكتاب : تفسير مجمع البيان
المؤلف : امين الاسلام أبي على الفضل بن الحسن الطبرسي
حرمت ماتم احادیث شیعہ کی روشنی میں
وقال(عليه السلام): يَنْزِلُ الصَّبْرُ عَلَى قَدْرِ الْمُصِيبَةِ، وَمَنْ ضَرَبَ يَدَهُ عَلَى فَخِذِهِ عِنْدَ مُصِيبَتِهِ حَبِطَ أجْرُهُ(1).
حضرت علی نے فرمایا صبر بہ قدر مصیبت نازل کیا جاتا ہے جس شخص نے مصیبت کے وقت اپنا ہاتھ اپنے زانوں پر مارا اس کا عمل ضایع کر دیا جاتا ہے۔
الكتاب : نهج البلاغة
218. وقال(عليه السلام): مَنْ أَصْبَحَ عَلَى الدُّنْيَا حَزِيناً فَقَدْ أَصْبَحَ لِقَضَاءِ اللهِ سَاخِطاً، وَمَنْ أَصْبَحَ يَشَكُو مُصِيبَةً نَزَلَتْ بِهِ فَقَدْ أَصْبَحَ يَشْكُو رَبَّهُ،
حضرت علی نے فرمایا جس شخص پر کوئی مصیبت نازل ہوئی اور اس نے شکایت کی تو گویا اس نے اپنے رب کی شکایت کی۔
الكتاب : نهج البلاغة
4672 - 1 - عدة من أصحابنا، عن سهل بن زياد، عن أحمد بن محمد بن أبي نصر، والحسن ابن علي جميعا، عن أبي جميلة، عن جابر، عن أبي جعفر (عليه السلام) قال: قلت له: ما الجزع؟ قال: أشد الجزع الصراخ بالويل والعويل ولطم الوجه والصدر وجز الشعر من النواصي (1) ومن أقام النواحة فقد ترك الصبر وأخذ في غير طريقه (2) ومن صبر واسترجع وحمد الله عزوجل فقد رضي بما صنع الله ووقع أجره على الله ومن لم يفعل ذلك جرى عليه القضاء وهو ذميم (3) وأحبط الله تعالى أجره
ابو جعفر کہتے ہیں میں نے پوچھا بے صبری کیا ہے ؟ فرمایا سب سے بڑی بے صبری یہ ہے کہ آدمی چلائے اور سینے اور چہرے پر تھپڑ مارے اور پیشانی سے بال نوچےاور جس شخص نے نوحہ کیا اس نے صبر ترک کیا اور اسنے خلاف طریقے کو اپنایا اور جس نے صبر کیا اور انا اللہ پڑھا اور اللہ کی حمد کی اور اللہ کے کئے ہوئے پر راضی ہوا تو اس کا اجر اللہ کے ذمہ ثابت ہوگیا اور جس نے اس کے خلاف کیا اس کی تقدیر تو پوری ہوگی اور وہ مذموم ہوگا اور اللہ اس کے اجر کو ضایع کر دے گا۔
اصول کافی جلد ۳ صفحہ ۲۲۳
4675 - 4 - علي بن إبراهيم، عن أبيه، عن النوفلي، عن السكوني، عن أبي عبدالله (عليه السلام) قال: قال رسول الله (صلى الله عليه وآله): ضرب المسلم يده على فخذه عند المصيبة إحباط لاجره.
حضرت ابو عبداللہ نے فرمایا مصیبت کے وقت مسلمان کا اپنا ہاتھ اپنے زانوں پر مارنا اس کا اجر زائع کر دیا جاتا ہے۔
اصول کافی جلد ۳ صفحہ ۲۲۴
یہی حدیث اصول کافی میں ابو الحسن الاول سے بھی منقول ہے
4680 - 9 - سهل، عن علي بن حسان، عن موسى بن بكر، عن أبي الحسن الاول (عليه السلام)
قال: قال: ضرب الرجل يده على فخذه عند المصيبة إحباط لاجره (1).
اصول کافی جلد ۳ صفحہ ۲۲۵
4679 - 8 - عدة من أصحابنا، عن سهل بن زياد، عن الحسن بن علي، عن علي بن عقبة، عن امرأة الحسن الصيقل، عن أبي عبدالله (عليه السلام) قال: لا ينبغي الصياح على الميت ولا شق الثياب.
حضرت ابو عبداللہ نے فرمایا مسلمان کو میت پر چلانا نہیں چاہیے نہ کپڑے پھاڑنے چاہیے۔
اصول کافی جلد ۳ صفحہ ۲۲۵
4683 - 12 - محمد بن يحيى، عن أحمد بن محمد بن عيسى، عن الحسين بن سعيد، عن النضر بن سويد، عن القاسم بن سليمان، عن جراح المدائني عن أبي عبدالله (عليه السلام) قال: لا يصلح الصياح على الميت ولا ينبغي ولكن الناس لا يعرفونه والصبر خير.
حضرت ابو عبداللہ نے فرمایا مسلمان کو میت پر چلانا نہیں چاہیے لوگ اس مسئلے کو نہیں جانتے اور صبر کرنے میں خیر ہے۔
اصول کافی جلد ۳ صفحہ ۲۲۶
4674 - 3 - الحسين بن محمد، عن عبدالله بن عامر، عن علي بن مهزيار، عن علي بن إسماعيل الميثمي عن ربعي بن عبدالله، عن أبي عبدالله (عليه السلام) قال: إن الصبر والبلاء يستبقان إلى المؤمن فيأتيه البلاء وهو صبور (1)، وإن الجزع والبلاء يستبقان إلى الكافر فيأتيه البلاء وهو جزوع.
حضرت ابو عبداللہ نے فرمایا مصیبت اور صبر مومن کی طرف سبقت کرتے ہیں جب اس پر مصیبت آتی ہے تو وہ صابر ہوتا ہے اور مصیبت اور بےصبری کافر کی طرف سبقت کرتے ہیں اس پر جب مصیبت آتی ہے اور وہ بے صبری کر رہا ہوتا ہے۔
اصول کافی جلد ۳ صفحہ ۲۲۷
من لا یحضر الفقیہ جلد ۵ صفحہ ۲۹
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا چار باتیں میری امت میں زمانہ جاہلیت کی ایسی ہیں کہ وہ ان کو نہ چھوڑیں گے۔ اپنے حسب پر فخر اور نسب پر طعن کرنا، ستاروں سے پانی کا طلب کرنا، اور نوحہ کرنا فرمایا نوحہ کرنے والی اگر اپنی موت سے پہلے توبہ نہ کرے تو قیامت کے دن اس حال میں اٹھے گی کہ اسے پگھلے ہوے تانبے کا اور خارش کا لباس پہنایا جاے گا۔
حیات القلوب از ملا باقر مجلسی جلد ۲ صفحہ ۴۶۰ مطبوعہ کتاب فروشے اسلامیہ تہران ایران
ابن بابویہ نے بسند معتبر سے امام باقر سے روایت کیا ہے حضرت رسول ﷺنے اپنی وفات کے وقت حضرت فاطمہ سے فرمایا اے فاطمہ جب میں وفات پا جاوں تو میرے لئے اپنے چہرے کو نہ چھیلنا،اپنے بالوں کو نہ بکھیرنا اور واویلہ نہ کرنا اور ماتم کرنے والوں کو نہ بلانا۔
حیات القلوب از ملا باقر مجلسی جلد ۲ صفحہ ۶۸۷ مطبوعہ کتاب فروشے اسلامیہ تہران ایران
حضرت حسین کی اپنے ساتھیوں کو وصیت
حضرت امام صادق سے منقول ہے کہ جب اس منحوس دن کی صبح طلوع ہوئی تو امام مظلوم نے اپنے اصحاب کو صبح کی نماز پڑھائی اور نماز کے بعد اپنے اصحاب کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: آج علی بن حسین کے سوا تم سب شہید ہو جاوگے پس خدا سے ڈرنا اور صبر کرنا تاکہ سعادت پر فائز اور دنیا کی مشقت اور مذلت سے نجات پاو۔
جلال العیون از ملا باقر مجلسی جلد۲ صفحہ ۵۷۵مطبوعہ کتاب فروشے اسلامیہ تہران ایران
حضرت حسین کی اپنی بہن حضرت زینب کو وصیت
حضرت امام حسین نے حضرت زینب سے فرمایا اے میری بہن میری جان کے برابر ،حلم اور بردباری اختیار کریں اور اپنے اوپر شیطان کو قبضہ نہ دیں،اور اللہ کی تقدیر پر صبر کریں،اور فرمایا اگر یہ لوگ مجھ کو آرام سے رہنے دیتے تو میں ہلاکت کو اختیار نہ کرتا،حضرت زینب نے کہا اس بات سے تو ہمارا دل زیادہ زخمی ہوتا ہے کہ آپ کے لئے اب کوئی چارہ کار نہیں ہے اور مجبوری کی وجہ سے ناپسندیدہ موت کا شربت پی رہے ہیں اور ہم کو مخالفین اور منافقین کے درمیان بے یارو مددگار تنہا مسافرت میں چھوڑ کر جا رہے ہیں،حضرت زینب نے ہاتھ بلند کر کے رخسار نوچنا شروع کیا اور دوپٹہ سر سے اتار دیا گریبان چاک کیا اوربیہوش ہوگئی امام نےاپنی بہن پر پانی چھڑکا اور ان کو ہوش میں لائے اور جب وہ ہوش میں آگئیں تو فرمایا اے بہن خدا سے ڈرو اور اللہ کی تقدیر پر راضی رہو اور یہ جان لو کہ تمام زمین والوں نے ایک دن مرنا ہےاور آسمان والے بھی باقی نہیں رہیں گےسواے اللہ کےہر چیز کو فنا ہے وہ سب کو مارے گا اور مارنے کے بعد پھر زندہ کرے گا وہ باقی رہنے میں منفرد ہے ، میرے بھائی اور ماں جو مجھ سے بہتر تھے وہ شہید ہوگئے اور رسول اکرم ﷺ جو تمام مخلوق سے افضل تھے وہ بھی دنیا میں نہ رہے اور دارالبقاء کی طرف رحلت فرما گئےاور اپنی بہن کو بہت نصحیتیں کیں اور یہ وصیت کی اے میری معزز بہن میں آپ کو قسم دیتا ہوں کہ جب میں اہل جفا کی طرف سے عالم بقا میں رحلت کر جاوں تو گریبان چاک نہ کرنا ،چہرے پر خراشیں نہ ڈالنا اور واویلہ نہ کرنا ۔
جلال العیون از ملا باقر مجلسی جلد۲ صفحہ ۵۵۳مطبوعہ کتاب فروشے اسلامیہ تہران ایران
حضرت حسین کی اپنی صاحبزادی حضرت سکینہ کو وصیت
اے بیٹی ہر شخص کا خدا مددگار ہوتا ہے دنیا اور آخرت میں خدا کی رحمت تم سے جدا نہ ہوگی ،اللہ کی تقدیر پر راضی رہنا، اور صبر کو اختیار کرنا،عنقریب دنیا فانی ختم ہو جاے گی اور آخرت کی ابدی نعمتوں کو زوال نہیں ہوگا۔
جلال العیون از ملا باقر مجلسی جلد۲ صفحہ ۵۵۳مطبوعہ کتاب فروشے اسلامیہ تہران ایران
حضرت حسین کی اپنے اہل بیت کو آخری وصیت
پھر دوسری بار اہل بیت رسالت اور خاندان اہل طہارت کو آپ نے الوداع کہا اور ان کو صبر اور ضبط کا حکم فرمایا اور اللہ کے غیر متناہی اجر و ثواب کے ساتھ تسلی دی اور فرمایا کہ اپنے سر پر چادر رکھو ، اور رنج و مصیبت کے لشکر کے لئے تیار ہو جاو، اور جان لو کہ اللہ تمہارا حامی اور حافظ ہے وہ تم کو دشمنوں کے شر سے نجات دے گا اور تمہاری آخرت اچھی کرے گا اور تمہارے دشمنوں کو مختلف بلاوں میں مبتلاء کرے گا،اور تم مصیبت اور بلاوں کے عوض آخرت میں عزت سے نوازے گا،خبردار صبر کا دامن نہ چھوڑنا اور بےصبری کے کلام زبان پر نہ لانا اس سے تمہارے اجر و ثواب میں کمی ہوگی۔
جلال العیون از ملا باقر مجلسی جلد۲ صفحہ ۵۷۶مطبوعہ کتاب فروشے اسلامیہ تہران ایران
شیعہ دوستوں کےلئے دعوت فکر
میں نے آپ حضرات کی خدمت میں بہت سی کتب شیعہ سے آئماءشیعہ کے اقوال نقل کئے ہیں جس میں ان سے ماتم کی حرمت واضح طور پر ثابت ہے کہ افراد آل بیت رسول نہ صرف اس فعل کو قبیح اور حرام جانتے تھے بلکہ اس کی سخت مذمت بھی کرتے تھے اور اس فعل کو کفار کی طرف نسبت دیتے تھے میں تمام شیعہ دوستوں کو دعوت فکر دینا چاہوں گاکہ آئیں اور ہماری نہ صحیح کم از کم ان شخصیات کی بات اور حکم پر توعمل کریں جن کو یہ معصوم ان الخطاء مانتے ہیں ، منصوص من جانب اللہ مانتے ہیں اور جن کے بارے میں یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ وہ کوئی کام یا کوئی حکم اللہ رب العزت کی مرضی کے خلاف نہیں دیتے اور ان کا کلام وحی کے مترادف ہے کیا یہ آپ کا اپنے ساتھ انصاف ہے کہ ایک طرف خود کو شیعان علی کہنے کے دعوےدار ہیں اور دوسری جانب حضرت علی کی بات ماننے کو تیار نظر نہیں آتے اور باتیں بھی وہ جو کتب اہل سنت کے بجاے آپ کی اپنی کتابوں میں منقول ہیں۔
ایک طرف تو آپ اپنے آپ کو حسینی کہلانے میں فخر محسوس کرتے ہیں اور دوسری جانب نواسہ رسول حضرت حسین ؓکی کی گئی آخری وصیتوں کو ماننے کے بجاے ان کی کھلی نافرمانی کرتے نظر آتے ہیں یہ کیسا انصاف ہے کہ ایک طرف یہ نعرہ کہ ہم فقہ جعفری کے پیروکار ہیں اور ہم صرف اہل بیت رسولﷺ کی باتوں کو حجت مانتے ہیں اور جب امام جعفر اور اہل بیت رسولﷺ کی طرف سے ماتم اور نوحے کی مذمت سامنے آتی ہے تو ہمیں اپنی آنکھوں پربندھی ہوئی پٹی کچھ دیکھنے نہیں دیتی اور ہماری نظر میں ان معزز ہستیوں کی بات کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہ جاتی اور اپنے عقیدہ کے برخلاف ہم اہل بیت رسول ﷺکی سچی تعلیمات کو چھوڑ کر نام نہاد دین کے ٹھیکیدار جو ذاکرین کی شکل میں موجود ہیں کے ہاتھوں بیوقوف بن کر ایمان جیسی لازوال دولت سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ جنت کی آرزو اپنے دل میں لئے دراصل دوزخ کی طرف تیزی سے گام زن ہوتے ہیں۔
میں دعا گو ہوں کہ اللہ رب العزت ہمیں اس راستے پر چلائے جو اس کے رسول کریم ﷺاور ان کے اہل بیت اورصحابہ کرام کا متفقہ راستہ تھا اور ان تمام افراد کی نافرمانی اور ان کی شان میں گستاخی سے بچائے اور ہم سب کو اس فعل حرام سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
اکرام محمدی
بتاریخ ۰۶ محرم الحرام ۱۴۳۱ ھ